• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہت فتح علی خان نے اپنے نام میں فتح علی کیوں شامل کیا؟

--فائل فوٹوز
--فائل فوٹوز

چاہت فتح علی خان نے اپنے نام میں فتح علی شامل کرنے کی وجہ بتا دی۔

پاکستانی سوشل میڈیا سینسیشن اور منفرد انداز کے گلوکار چاہت فتح علی خان مزاحیہ گانوں کی وجہ سے سرخیوں اور موضوع بحث رہتے ہیں۔

 2024ء میں ان کے مشہور گانے بدو بدی نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے، یہ گانا 1 ہفتے میں 27 ملین ویوز حاصل کر چکا تھا لیکن بعد میں کاپی رائٹ کے مسائل کی وجہ سے یوٹیوب نے اسے ہٹا دیا تھا۔ 

چاہت فتح علی خان کا اصل نام رانا کاشف ہے اور وہ پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں۔

حالیہ دنوں چاہت فتح علی خان نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے نام میں ’فتح علی‘ شامل کرنے کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کے ایک گلوکار نے ان پر مقدمہ دائر کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ ’فتح علی‘ کے نام کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔

چاہت فتح علی خان نے بتایا کہ شکایت کنندہ کا مؤقف تھا کہ میں ایک چھوٹا گلوکار ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ یہ شخص نصرت فتح علی خان کی میراث کا فائدہ اٹھا رہا ہے، ہم فیصل آباد کے لوگ اس بات سے دکھی ہیں کہ وہ نصرت فتح علی خان کے نام کو کیش کر رہے ہیں۔

مزید یہ بھی الزام لگایا گیا کہ چاہت فتح علی خان نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ وہ نصرت فتح علی خان کے رشتے دار ہیں۔

مزاحیہ گلوکار نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی کہ میں نے یہ نام نصرت فتح علی خان کی عزت اور محبت میں اپنایا ہے، میں نے کبھی دعویٰ نہیں کیا کہ میں ان کا رشتے دار ہوں، بلکہ میں ان سے بے حد محبت کرتا ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے کبھی ان سے ملاقات بھی نہیں کی، یہ صرف عقیدت کا اظہار ہے، لوگ اپنے بچوں کے نام عمران خان، علامہ اقبال اور قائدِاعظم کے نام پر رکھتے ہیں، یہ سب محبت کی علامت ہوتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید