• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن اور جبوتی کے قریب پناہ گزینوں کی 4 کشتیاں ڈوبنے سے 186 افراد لاپتہ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

یمن اور افریقہ کی ساحلی پٹی کے قریب پناہ گزینوں کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں اور 186 افراد لاپتہ ہوگئے۔ 

عدیس ابابا سے عرب میڈیا کے مطابق مہاجرین کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق کشتیاں افریقی ملک جبوتی اور یمن کے ساحلی علاقوں کے قریب ڈوبی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق امدادی ٹیموں نے 2 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا، 186 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق سال 2024 میں ہارن آف افریقہ کو عبور کرنے کی کوشش میں 558 افراد اپنی جانوں ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید