دنیا میں خواتین کو برابری کے مواقع کی فراہمی میں پاکستان نچلے درجوں پر ہے، صنفی مساوات کی عالمی فہرست میں 146 ممالک میں پاکستان کا 145 واں نمبر ہے۔
خواتین ملکی آبادی کا تقریباً نصف ہونے کے باوجود، صنفی اور معاشی تفریق کا بھی زیادہ شکار ہیں۔
عالمی بینک کے مطابق مردوں کے مقابلے میں پاکستانی خواتین کو اجرت 18 فیصد کم ملتی ہے، زرعی شعبے سے 68 فیصد پاکستانی خواتین وابستہ ہیں، مگر 76 فیصد بغیر اجرت کے اپنے خاندان کی مدد میں مصروف ہیں۔
لیبر فورس میں بھی پاکستانی خواتین کی شرکت کم ہے، صرف 23 فیصد ورک فورس کا حصہ ہیں، 4 کروڑ سے زائد خواتین لیبر فورس سے باہر ہیں۔
پیشہ وارانہ نوکریوں میں بھی عورتوں کا حصہ مردوں سے کم ہے، منیجر لیول پر 2.33 فیصد مرد، 0.14 فیصد خواتین موجود ہیں۔
ماہرین نے ملکی معیشت کی ترقی کےلیے خواتین کا حصہ بڑھانے پر زور دیا ہے۔