یورپی یونین نے غیر قانونی تارکین وطن اور غیر ملکی مجرموں کے ڈیٹا تک رسائی کی برطانوی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔
یورپی یونین کے انکار سے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے انگلش چینل عبور کرنے کی شرح پر قابو پانے سے متعلق برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کے منصوبوں کو دھچکا پہنچا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم مذکورہ بحران پر قابو پانے کے لیے پُرعزم ہیں تاہم برسلز کا کہنا ہے کہ برطانیہ کو ان معلومات تک رسائی نہیں دی جائے گی، جس میں کسی بھی بریگزٹ ری سیٹ کے حصّے کے طور پر غیر قانونی تارکین وطن کے فنگر پرنٹس شامل ہیں۔
یورپی یونین نے واضح کر دیا کہ برطانوی پولیس اور بارڈر فورس کے اہلکار یورپی یونین کے فنگر پرنٹنگ سسٹم یوروڈاک کو استعمال نہیں کر سکیں گے یا شینگن انفارمیشن سسٹم کے ذریعے غیر ملکی مجرموں کے مشتبہ افراد کے بارے میں ریئل ٹائم الرٹس تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے۔