• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: کرایہ ادا کیے بغیر سفر کرنیوالوں کیخلاف مہم کا آغاز

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ٹرانسپورٹ فار لندن نے کرایہ ادا کیے بغیر سفر کرنے والوں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا۔

یہ مہم سالانہ 130 ملین پاؤنڈ کے نقصان کو کم  کرنے کے لیے شروع کی گئی ہے اور اس مقصد کےلیے 500 یونیفارم آفیسرز کی بھرتی سے بار بار کرایہ چوری کرنے والوں کو ہدف بنایا جائے گا۔

گزشتہ برس اپریل سے دسمبر تک تقریباََ 3.4 فیصد مسافروں نے کرایہ ادا کیے بغیر سفر کیا تاہم یہ شرح 2023ء کی نسبت 0.4 فیصد کم تھی۔

ٹی ایف ایل نے گزشتہ برس کرایہ ادا کیے بغیر سفر کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے 22 ملین پاؤنڈ کی رقم خرچ کی۔

ٹی ایف ایل کے مطابق ٹکٹ کے بغیر سفر کرنے والے مسافروں کو 100 پاونڈ جرمانہ کیا جاتا ہے جو 2 ہفتوں میں ادائیگی کی صورت میں نصف رہ جاتا ہے۔

ٹی ایف ایل کا کہنا ہے کہ وہ 2030ء تک کرایوں کی چوری کی شرح کو 1.5 فیصد تک کم کرنا چاہتی ہے۔

ٹرانسپورٹ باڈی کے مطابق کرایہ چوری میں ملوث 360 افراد کے خلاف مقدمات قائم کرنے سے عدالتوں کے ذریعے 4 لاکھ پاؤنڈ کی رقم وصول ہوئی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید