برطانوی ایم پی محمد یاسین نے پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ کشمیر کے بنیادی مسئلے کو حل کیے بغیر خطے میں امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔
برطانوی پارلیمنٹ میں بیڈ فورڈ سے کشمیری اوریجن لیبر ممبر پارلیمنٹ اور پاکستان کے لیے برطانیہ کی حکومت کے ٹریڈ ایلچی محمد یاسین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید جانی نقصان کو روکنے کے لیے فوری طور پر ڈی اسکیلیشن کی کال کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔
انہوں نے پارلیمنٹ میں یہ بھی استفسار کیا کہ کیا وہ اس بات پر متفق ہیں کہ کشمیر کے بنیادی مسئلے کو حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن حاصل نہیں کیا جا سکتا اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا جانا چاہیے اور اسے برقرار رکھا جانا چاہیے؟