پاکستان کشمیر پیس فورم نیدر لینڈز نے ہالینڈ کی سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے اشتراک سے وطنِ عزیز پاکستان اور پاک افواج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کےلیے شاندار مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بھارت دہشت گرد ہے پاکستان نے دنیا بھر کے امن کےلیے، دہشت گردی کی جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت بغیر کسی ثبوت پاکستان پر الزام تراشی کر رہا ہے ہم اپنے وطن اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ بھارت نے اگر جارحیت کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ہماری افواج پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔
مظاہرین کئی گھنٹے بھارتی سفارت خانہ دی ہیگ کے سامنے نعرہ بازی کرتے رہے۔
مولانا سید افتخار حسین شاہ، راجہ زیب خان، ملک شرجیل، اعوان فیصل منظور، راجہ قمر، زیب جاوید، میاں عاصم محمود چوہدری، اقبال قاضیاں چوہدری، پرویز لوسر، ٹونی وڑائچ، ڈاکٹر کامران خاں، غلام باری چوہدری، چوہدری اویس بشیر اور دیگر شخصیات نے حاضرین سے خطاب کیا۔
کشمیر پیس فورم نیدرلینڈز کے صدر راجہ زیب خان، سیکریٹری جنرل راجہ فاروق حیدر نے اپنے تمام معاونین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
معروف عالم دین مولانا سید افتخار حسین شاہ نے پاکستان کے استحکام، ترقی و خوشحالی کےلیے خصوصی دعا کروائی۔