• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے سپورٹ کرنے کو تیار ہیں، برطانیہ

ٹریڈ سیکریٹری جوناتھن رینالڈز(فائل فوٹو)۔
 ٹریڈ سیکریٹری جوناتھن رینالڈز(فائل فوٹو)۔

برطانیہ، بھارت اور پاکستان کے درمیان تناؤ کو کم کرنے کیلئے سپورٹ کرنے کیلئے تیار ہے۔ 

ٹریڈ سیکریٹری جوناتھن رینالڈز کا کہنا ہے کہ فارن سیکریٹری ڈیوڈ لیمی دونوں ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جاسکے۔ امریکا اور یورپی قیادت بھی ایسا ہی کر رہی ہے۔

جوناتھن رینالڈز نے کہا کہ کشمیر کی صورت حال انتہائی تشویشناک ہے اور ہمارا پیغام یہ ہی ہے کہ دونوں ممالک ہمارے دوست اور شراکت دار ہیں اور ہم دونوں کی حمایت کیلئے تیار ہیں۔

دونوں ممالک کا مفاد خطے کے استحکام سے سے وابستہ ہے اور کشیدگی میں کمی کیلئے جو کچھ بھی ہوسکا وہ کریں گے۔

دریں اثنا برطانوی دفتر خارجہ نے ٹریول ایڈوائزری کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے پاک بھارت سرحد اور لائن آف کنٹرول کے 10 کلومیٹر کے اطراف سفر کے حوالے سے انتباہ بھی جاری کیا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید