نارتھمبریا کے ایک انڈسٹریل یونٹ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 سالہ لڑکے کی المناک موت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق لڑکے کے قتل کے شبے میں 11 سے 14 برس کی عمر کے 14 بچوں کو گرفتار کرلیا گیا، جن میں 3 لڑکیاں بھی شامل ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ جمعہ کی شام گیٹس ہیڈ کے بل کوئے علاقے میں فیئر فیلڈ انڈسٹریل پارک کے قریب پیش آیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ہنگامی سروسز نے فوری آگ پر قابو پالیا جس کے بعد جائے وقوعہ سے ایک بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ لاپتہ ہونے والے نوجوان لڑکے لیٹن کار کی ہے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ علاقے میں آتشزدگی کے واقعات معمول ہیں تاہم جمعے کو لگنے والی آگ غیر معمولی نوعیت کی تھی جس کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔