• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں واقعہ کا مقدمہ درج‘ 14 برقعہ پوش دہشتگردوں نے حملہ کیا

بنوں(این این آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا جس میں کہا گیا کہ 14برقعہ پوش دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ سے حملہ کیا۔ مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمہ کے متن کے مطابق دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید ہوئے جبکہ بنوں کینٹ کے اندر خود کش دھماکے بھی کئے گئے۔ایف آئی آر کے مطابق بنوں میں بیک وقت کئی دھماکے ہوئے، دھماکوں سے آس پاس کے گھر منہدم ہوئے جس سے کئی لوگ زخمی اور شہید ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید