کوئٹہ (پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے کہا ہےکہ میر عبدالکریم کھیتران کی عوامی مقبولیت نے بارکھان میں دہائیوں سے مسلط فارم 47 کے جعلی ایم پی اے کو بوکھلاہٹ کا شکار بنادیا ہےاس لیے موصوف بارکھان کے مظلوموں کی آواز کو کسی طرح سازش کے ذریعے دبانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں مگرہم ان پر واضح کرناچاہتے ہیں کہ میرعبدالکریم کھیتران کے ساتھ پوری نیشنل پارٹی کھڑی ہےانہوں نے کہاکہ مخالفین کی منفی حربے ہمیں اصولی جدوجہد سے دستبردارنہیں کراسکتے کریم کھیتران کے خلاف بے بنیاد مقدمہ ان کی عوامی مقبولیت اورسیاسی پذیرائی کوکم نہیں کرسکتا ۔