کوئٹہ (پ ر) کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹریز کے سینئر نائب صدر و آل بلوچستان فریش فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کے صدر حاجی تاج محمد بڑیچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ تفتان روڈ تقریباً 7 روز سے کردگاپ کے مقام پر بند ہے جس کی وجہ سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے مگر حکومت کی جانب سے مظاہرین سے مذاکرات نہیں کئے جارہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر فی گاڑی پر حکومت کو تقریباً 20 لاکھ روپے ٹیکس دیتے ہیں اور لاکھوں روپے گاڑی کا کرایہ دیتے ہیں اس کے باوجود تاجروں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے،ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا کوئٹہ تفتان روڈ سمیت دیگر راستوں کو فوری طور پر کھولنے کے انتظامات کئے جائیں۔