• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحیفہ جبار خٹک کا سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان

صحیفہ جبار خٹک — فائل فوٹو
صحیفہ جبار خٹک — فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے دیگر تمام سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کے حوالے سے اپنے خیالات شیئر کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں اپنا فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر چکی ہوں اور ایک دن ایسا بھی آئے گا جب میں دیگر تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بھی اپنے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دوں گی۔

ذہنی تناؤ کا شکار رہنے والی اداکارہ نے لکھا کہ میں جلد تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اپنا نام و نشان مٹا دوں گی۔

اداکارہ نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ ایک دن ایسا بھی آئے گا جب میں نادان، بے وقوفانہ اور غیر سنجیدہ انٹرویوز جو میں نے کبھی دیے، ہر وہ فوٹو شوٹ جو مجھے کبھی پسند نہیں آئے اور ہر وہ پروجیکٹ جس میں میرا دل کبھی بھی نہیں تھا مٹانے میں کامیاب ہو جاؤں گی۔

صحیفہ جبار خٹک نے لکھا ہے کہ لیکن اسی کے ساتھ میں اس انڈسٹری کی دی ہوئی تمام نعمتوں پر شکر گزار بھی ہوں، بلآخر اسی نے مجھے وہ موقع دیا جو مجھے کہیں اور نہیں ملا۔

اداکارہ کے مطابق اس انڈسٹری نے دنیا گھومنے کا موقع دیا، طرز زندگی بہتر بنانے کے لیے سپورٹ فراہم کی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود اگر آپ مجھ سے پوچھیں تو ماضی میں دیے گئے کئی انٹرویوز، خیالات کے اظہار اور پروجیکٹس ایسے ہیں جن پر مجھے بالکل فخر نہیں ہے، جس کی وجہ سے میں مکمل طور پر خوشی محسوس نہیں کرتی اور مجھے لگتا ہے کہ زندگی میں خوشی اور قناعت سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔

اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے آنے والے بہتر کل کے لیے امید ظاہر کی ہہے اور کہا ہے کہ اگر آپ زندگی میں کچھ کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کیجیے اور اگر آپ اسے کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں تو اپنے آپ کو معاف کر دیجیے کیونکہ جب تک آپ اپنے آپ کو معاف نہیں کریں گے تو کوئی اور بھی نہیں کرے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید