• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم لاپتہ لیڈیز نے آئیفا میں میدان مار لیا، 10 ایوارڈز لے اڑی

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

عامر خان اور کرن راؤ کی فلم لاپتہ لیڈیز نے بھارتی فلم نگری کے نامور ایوارڈ میلے آئیفا میں میدان مار لیا۔

 لاپتہ لیڈیز نے بہترین فلم اور بہترین ہدایت کار سمیت 10 ایوارڈز اپنے نام کر لیے۔

فلم لاپتہ لیڈیز اس سال کی سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے والی فلم ثابت ہوئی ہے، جس نے 10 ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔

لاپتہ لیڈیز بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین کہانی، بہترین اسکرین پلے، بہترین اداکارہ سمیت کئی کیٹیگریز میں کامیاب رہی۔

کارتک آریان نے اپنی بلاک بسٹر فلم بھول بھلیاں 3 میں شاندار اداکاری پر بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا، کریتی سینن بہترین اداکارہ  قرار پائیں جبکہ فلم فلم بھول بھلیاں 3  کی موسیقی کو خاصی پزیرائی ملنے پر شریا گھوشال کو آمی جے تومار 3.0 کے لیے بہترین گلوکارہ قرار دیا گیا۔

 آئیفا 2025ء کی شاندار تقریب میں شاہ رخ خان، مادھوری ڈکشٹ، کرینہ کپور اور دیگر ستاروں نے یادگار پرفارمنسز پیش کیں۔

جے پور میں سجے انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز کی 2 روزہ رنگا رنگ سلور جوبلی تقریبات میں 50 سال مکمل ہونے پر  فلم شعلے کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا۔

 کرینہ کپور نے اپنے دادا راج کپور کو اُن کی 100 ویں سالگرہ پر خراجِ تحیسن پیش کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید