• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضا علی نے عورت مارچ والوں کی کلاس لے لی، مداح خوش

اداکارہ فضا علی — فائل فوٹو
اداکارہ فضا علی — فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فضا علی نے عورت مارچ والوں کی کلاس لے لی۔

فضا علی نے رمضان ٹرانسمیشن کے دوران عورت مارچ کی حمایت کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کھانا خود گرم کرو، میرا جسم میری مرضی والا تماشہ لگا کر صرف ان عورتوں کی حمایت کرتے ہیں جو اپنی ذمے داریوں سے فرار حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ فیشن ایبل خواتین کو سپورٹ کرنا بہت آسان ہے تو سب سڑکوں پر نکل کر تماشہ لگا لیتے ہیں لیکن مجبور اور پردہ دار خواتین جو اپنے خاندان کا مستقبل بہتر بنانے کے لیے دن رات محنت کرتی ہیں ان کے حق میں کوئی آواز نہیں اُٹھاتا۔

اداکارہ نے ان مردوں کی بھی کلاس لے لی جو ایک سے زیادہ شادیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اسلام نے مردوں کو متعدد شادیوں کا حکم نہیں دیا بلکہ اللّٰہ نے مردوں کو ایک سے زیادہ شادیوں کی اجازت صرف کسی بے سہارا، بیوہ یا مطلقہ عورت کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے دی ہے لیکن مرد عموماً ہوس کی خاطر شادیاں کرتے ہیں۔

فضا علی نے کہا کہ مرد کے لیے ایک سے زائد نکاح کرنا لازمی نہیں ہے، اُنہیں ایک وقت میں ایک عورت کو خوش رکھنا چاہیے اور اگر دوسری شادی کرنی ہی ہے تو پھر پہلے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دو کیونکہ اسلام میں دوسری شادی کی اجازت صرف کسی بے سہارا عورت کو سہارا دینے کے لیے دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین بھی اداکارہ کے خیالات سے متفق ہیں اور اس حوالے سے آواز اُٹھانے پر ان کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید