بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل کی سابقہ اہلیہ دھناشری ورما نے چاہل کی سوشل میڈیا انفلوئنسر آر جے مہوش کے ساتھ موجودگی پر مخفی پوسٹ کردی جس نے ہلچل مچادی۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں یوزویندر چاہل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل میچ دیکھنے پہنچے تھے، انکے ساتھ والی نشست پر آر جے مہوش براجمان تھیں۔
ان تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد پرستاروں میں یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں کہ دونوں کے درمیان ممکنہ طور رومانوی تعلق ہے۔
چاہل کی تصویر وائرل ہونے کے بعد رقاصہ و مواد کی تخلیق کنندہ دھناشری ورما نے بھی سوشل میڈیا پر ایک مخفی پوسٹ شیئر کردی جس نے پرستاروں میں ہلچل مچادی۔
تاہم ایک روز بعد دھناشری ورما نے اپنے انسٹا گرام اسٹوریز پر ایک نوٹ شیئر کیا اور اس میں لکھا، "خواتین کو الزام دینا ہمیشہ فیشن رہا ہے۔"
دھناشری نے اپنی پوسٹ میں واضح تو نہیں کیا، البتہ انکی اس پوسٹ کے بعد مداح یہ قیاس آرائیاں کرنے لگے کہ اس جوڑی کی علیحدگی کے پیچھے کرکٹر ہی وجہ ہوسکتے ہیں۔