• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری جنگلات نے چراگاہوں کی بحالی منصوبے کا دورہ کیا

کوئٹہ(خ ن) محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان کے سیکریٹری عبدلاالفتح بھنگر نے گزشتہ روز ضلع کوئٹہ میں مسلخ رینج (اسٹیٹ فاریسٹ) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ نارتھ بلوچستان محمد اسلم، یوجی پی پی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر علی عمران، رینج لینڈ بلوچستان کے پراجیکٹ ڈائریکٹر جعفر علی بلوچ، چیف کنزرویٹر آف سوائل کنزرویشن بلوچستان مسرور جمال اور ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ کوئٹہ ریاض احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سیکریٹری جنگلات نےمسلخ رینج میں جاری ترقیاتی اسکیم بلوچستان میں خوراک کے تحفظ اور معاشی بہتری کے لیے چراگاہوں کی بحالی کے تحت مکمل کیے گئے مختلف فیلڈ سرگرمیوں اور کاموں کا معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے یوجی پی پی منصوبے کے تحصیل مسلخ میں مکمل کیے گئے فیلڈ ورک کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکریٹری جنگلات نے متعلقہ حکام کو مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔
کوئٹہ سے مزید