کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری انفارمیشن کرن بلوچ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب تاریخی اہمیت کا حامل ہے، انہوں نے قوم کو مستقبل کے حوالے سے ایک ویژن اور قومی معاملات و مسائل کے حل کیلئے روڈ میپ دیا، صدر مملکت کی تقریر معاشی و سیاسی استحکام اورقومی سلامتی کیلئے جامع لائحہ عمل پر مبنی تھی۔انہوںنے کہا کہ صدر مملکت نے قومی اتحاد و یکجہتی کی خاطر اتفاق رائے اورحکومت پر مشاورتی طرز حکمرانی اپنانے پر زور دیا،تقریر میں جمہوری اقدار، جامع ترقی، اور متوازن خارجہ پالیسی پرتوجہ مرکوز گئی ،صدر نے ممبران پارلیمنٹ کو تلقین کی کہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی مفادات کو ترجیح بنائیں۔انہوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ،پنشن اضافہ کرنے کا اعزاز رکھنے والے صدر نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کم کرنے اورتنخواہوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے دہشت گردی کے خاتمے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا،انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری کا خطاب تاریخی تھا، صدرِ کی تقریر معاشی بحالی، سیاسی استحکام، علاقائی مساوات اور سیکیورٹی میں بہتری کے جامع وژن پر مبنی تھا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ایک سینئر سیاستدان اور مملکت کے سربراہ کی حیثیت سے انکی تقریر کو ملک کے روشن مستقبل کیلئے ایک جامع روڈ میپ کے طور پر لیا جائے۔