کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر و سابق صوبائی فنانس سیکرٹری ملک حمید کاکڑ نے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا زکوٰۃ کمیٹی کے بارے فیصلہ عوام اور صوبے کے مفاد میں ہے ،اس طرح کی نگرانی اور مثبت فیصلوں سے سرکاری خزانے سے حقدار کو انکا بنیادی حق مل سکتا ہے ،میر سرفراز بگٹی کا یہ اقدام بھی انکے میگا پروجیکٹس میں شامل ہے ۔