• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغواء کے مقدمہ میں مطلوب بچہ بازیاب

لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ پولیس کی کارروائی اغواء کے مقدمہ میں مطلوب بچہ بازیاب کر لیا، ترجمان کے مطابق 14 مہینے کے دانش کو اسکی سگی خالہ آسیہ گھر سے اٹھا کر لے گئی ،والدین تھانہ شاد باغ مدد کے لیے پہنچ گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے بچے کی تلاش شروع کر دی اس دوران ملزمہ آسیہ سے رابطہ ہونے پر اس نے فون بند کر دیا اور ملتان چلی گئی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملتان ریڈ کی تو پولیس کے پہنچنے پر ملزمہ بچے کو چھوڑ کر ساتھی کے ہمراہ فرار ہو گئی۔ پولیس نے بچے کو بحفاظت ورثاء کے حوالے کر دیالخت جگر کے بحفاظت ملنے پر والدین نے شاد باغ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔
لاہور سے مزید