لاہور (خصوصی رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں کا غیر قانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز مختلف علاقوں میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائیاں کر کے49املاک سربمہرکر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے نیو مسلم ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن میں کارروائیاں کیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹاؤن میں 29املاک سربمہر کر دیں۔