• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے سب سے زیادہ کام کیا ہے، ملک کاشف کھوکھر

لاہور ( نیوزرپورٹر ) مسلم لیگ ن لیبر ونگ لاہور کے صدر ملک کاشف کھوکھر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے سب سے زیادہ کام کیا ہے۔ موجودہ حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے ’’دھی رانی پروگرام ‘‘ کے تحت پہلے مرحلے میں 1500 مستحق خاندانوں کی بیٹیوں کی شادیاں کرائی جا چکی ہیں، جو حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ملک کاشف کھوکھر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کی بہبود کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’دھی رانی پروگرام‘‘ جیسے منصوبے نہ صرف مستحق خاندانوں کو سہولت فراہم کرتے ہیں بلکہ معاشرتی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
لاہور سے مزید