لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں چھ افراد جان کی بازی ہار گئے ،ایدھی ترجمان کے مطابق ہنجروال کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا دوسرے واقعہ میں داتا دربار گیٹ نمبر پانچ کے قریب 60 سالہ بزرگ شہری فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا تیسرے واقعہ میں شاہدرہ ٹائون کے علاقہ میں 30 سالہ نامعلوم نشے سے عادی افراد کی لاش ملی اس کے علاوہ اچھرہ سےبے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 45 سالہ شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا اور کوٹ لکھپت کے علاقے چونگی امر سدھو سے 30 سالہ نامعلوم شخص جبکہ ہیر کے علاقہ نواز شریف انٹرچینج کے قریب سے 25 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہلاک ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہ ہو سکی، متعلقہ تھانو ں کی پولیس لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔