• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُدت نارائن کا اپنی بوس و کنار کی متنازع ویڈیو پر دلچسپ تبصرہ

معروف گلوکار اُدت نارائن---فائل فوٹو
 معروف گلوکار اُدت نارائن---فائل فوٹو

بھارت کے معروف گلوکار اُدت نارائن نے خاتون مداح کو بوسہ دینے کی متنازع وائرل ویڈیو پر مزاحیہ تبصرہ کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اُدِت نارائن کی مداح کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر بحث ابھی تک ختم نہیں ہوئی اور اب خود اُدِت نارائن نے اس معاملے پر مذاق کیا ہے۔

حال ہی میں وہ ایک فلم کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اس تنازع پر ہلکے پھلکے انداز میں بات کی۔

ایونٹ کے دوران گلوکار نے وہاں موجود کوریوگرافر گنیش آچاریہ سے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ بہت خوبصورت ٹائٹل ہے آپ کی فلم کا پِنٹو کی پپی اور یہ اُدِت کی پپی تو نہیں؟

اُدِت نارائن کے اس جملے پر ایونٹ میں قہقہے گونج اٹھے۔

بھارتی گلوکار نے وضاحت کی کہ جو ویڈیو اب وائرل ہو رہی ہے وہ دراصل 2 سال پرانی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایکس پر اُدِت نارائن کی مذکورہ ویڈیو وائرل ہوئی، جس پر انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ 

اس ویڈیو میں وہ اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے، جب ایک خاتون سیلفی لینے کے لیے ان کے قریب آئی اور انہیں گال پر کس کر لیا۔

اگلے ہی لمحے اُدِت نارائن نے جواب میں خاتون کو ہونٹوں پر بوسہ دیا، جس پر خاتون حیرت زدہ رہ گئیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید