وکی کوشل اور رشمیکا منڈانا کی فلم چھاوا نے باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25 دنوں میں 526.05 کروڑ روپے کما لیے۔
اس کامیابی کے ساتھ چھاوا نے سنی دیول کی 2023ء کی فلم غدر 2 کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت میں 10 ویں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کر لیا۔
چھاوا 14 فروری 2025ء کو ریلیز ہوئی تھی، جو چھترپتی سمبھاجی مہاراج کی زندگی پر مبنی ایک تاریخی ڈرامہ فلم ہے، جس میں وکی کوشل نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، جبکہ رشمیکا منڈانا، ڈیانا پینٹی اور آشوتوش رانا نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں۔
اس تاریخی کامیابی پر وکی کوشل نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ سب نے چھاوا کو جو محبت دی ہے وہ صرف نمبرز سے کہیں بڑھ کر ہے، آپ نے چھترپتی سمبھاجی مہاراج کی میراث کو آگے بڑھایا ہے اور واقعی ان کی عظمت کا جشن منایا ہے، اس کے لیے ہم آپ سب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
چھاوا کی یہ شاندار کارکردگی بھارتی سنیما کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو مستقبل میں مزید معیاری تاریخی فلموں کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔