• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

اسلام آباد (ایوب ناصر) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں ریڈ الرٹ کر دیا گیا، پولیس لائن کی ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک بند کر دی گئی اور چاروں طرف خصوصی ناکے قائم کر دیئے گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں غیر اعلانیہ طور پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے زیر گردش خبروں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے رات بارہ بجے ایک وضاحتی بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے، کاروباری مراکز حسب معمول کھلے ہیں، تعلیمی ادارے جمعرات کو معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، مساجد اور اہم سرکاری عمارات کے باہر سیکورٹی انتظامات معمول کے مطابق ہیں۔
اہم خبریں سے مزید