• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 شہروں میں واٹر سپلائی اور سینی ٹیشن کی سہولیات مہیا کی جائینگی، ذیشان رفیق

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران وزیراعلی سیٹیز ڈویلپمنٹ پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد اور سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ آسیہ گل نے بھی شرکت کی۔ پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی (پی ایم ڈی ایف سی) کے مینجنگ ڈائریکٹر سید زاہد عزیز نے بریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 20 شہروں میں واٹر سپلائی اور سینی ٹیشن کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ مزید 59 شہروں میں ڈیٹا کولیکشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز نے 110 شہروں میں میونسپل سروسز کی فراہمی کے 150 ارب روپے کے میگا پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔
لاہور سے مزید