• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کے مسائل کا حل ترجیح، جائز مطالبات منظور کرینگے،رانا سکندر حیات

لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن اور پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں وفد نے وزیر تعلیم کو اساتذہ کے مسائل بالخصوص حالیہ احتجاج کے تناظر میں مطالبات سے آگاہ کیا۔ وزیر تعلیم نے اساتذہ کے مطالبات متعلقہ فورم تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز اساتذہ کو درپیش چیلنجز کے حل کیلئے ذاتی کاوشیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق اساتذہ کے تمام جائز مطالبات منظور ہوں گے۔ وفد میں صدر فپواسا پاکستان ڈاکٹر امجد عباس مگسی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر احتشام علی، سیکرٹری آسا پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد اسلام، نائب صدر ڈاکٹر غالب عطا شامل تھے جنہوں نے وزیر تعلیم سے ملاقات کے بعد تمام جامعات میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔
لاہور سے مزید