• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، زنا کے مقدمے میں دی گئی سزاؤں کو معطل کرنے کی تین درخواستیں خارج

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے ججز جسٹس محمد وحید خان اور جسٹس محمد جواد ظفر پر مشتمل ڈویژن بینچ نے گزشتہ روز زنا کے مقدمے دی گئی سزاؤں کو معطل کرنے کی تین درخواستیں خارج کر دیں اور اپنے فیصلے میں لکھا کہ اینٹی ریپ انویسٹیگیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ 2021 کے تحت سزا کو معطل نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی اسے رٹ کے ذریعے چیلنج کیا جا سکتا ہے عدالت کی معاونت اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل بشیر احمد بزدار نے کی انہوں نے کہا کہ اس ایکٹ کی دفعہ 18 اور زیلی دفعہ چھ واضح طور پر اس کی وضاحت کرتی ہیں۔ 
ملتان سے مزید