اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی ڈیجیٹل میڈیا کے سربراہ عمر رحمان ملک نے جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے معصوم شہریوں کے خلاف ناقابل معافی جرم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے اہل پاکستان کے حوصلے پست نہیں سکتے اور نہ ہی دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ہماری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، عمر رحمان ملک نے پاکستانی سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے ان کی فوری اور جرات مندانہ کارروائی کی تعریف کی، انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سکیورٹی فورسز کی بہادری اور قربانیاں قومی سلامتی کے لئے ان کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔