• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقتول کال سنٹر میں کام کرتا تھا۔ ڈکیتی، قتل کیس میں تین افراد گرفتار

راولپنڈی، کہوٹہ (سٹاف رپورٹر ، نمائندہ جنگ ) تھانہ کہوٹہ پولیس نے ڈکیتی معہ قتل میں ملوث گینگ کے 3ملزموں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت دانش، اسد اور عبدالرحمن کے ناموں سے ہوئی ۔ملزمان سے مسروقہ رقم، 2 کلاشنکوفیں اور پسٹل برآمدہوا، پولیس کے مطابق مذکورہ ملزموں نے ڈکیتی کے دوران شہری حسیب کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔واقعہ کا مقدمہ دسمبر 2024 میں تھانہ کہوٹہ میں درج کیا گیا تھا۔ ملزموں کی گرفتاری کے حوالے سے  ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سیدا ذکاء الحسن نے پریس کانفرنس بھی کی ۔
اسلام آباد سے مزید