• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نورخان بیس ایریا، وی وی آئی پی موومنٹ روٹ کے موثر حفاظتی انتظامات کی ہدایت

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)نورخان ائربیس کے فنل ایریا اور وی وی آئی پی موومنٹ کےروٹ کے دورانحفاظتی انتظامات مؤثر بنانے کے احکامات جاری کردئیے گئے ۔سٹی پولیس آفیسر کی جانب سے راول اور پوٹھوہار ڈویژنزکے ایس پیز، وارث خان ،سول لائن ونیوٹاؤن سرکلزکے ایس ڈی پی اوز،تھانہ ائرپورٹ،صادق آباداور وارث خان کے ایس ایچ اوزکے نام جاری کئے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ نورخان بیس ٹرن سے لے کرکرال چوک تک آپ کے علاقہ میں آبادی ہے اس کامکمل سروے کریں۔فنل ایریا ڈھوک بگاسائیڈ ملحقہ آبادی ،سروس ایریا یارہائشی آبادی ، مالک مکان ،دکان داروں ،بیٹھکوں ،ہوٹلوں ، سراؤں ،پلازوں کامکمل ریکارڈ حاصل کریں ،اور ان سے شورٹی بانڈزلیں کہ وہ اپنے ہاں کسی مشکوک ،مشتبہ اشخاص کو نہیں ٹھہرائیں گے  ۔ریڑھیوں کوبھی دوران موومنٹ یہاں سے ہٹایاجائے ۔نورخان بیس کی ملحقہ آباد ی میں کسی قسم کی ہوائی فائرنگ ،پتنگ بازی ،کبوتربازی یادیگر پرندوں کی لڑائی اس ایریامیں ممنوع ہے اس پر سختی سے عمل درآمد کرایاجائے ۔
اسلام آباد سے مزید