• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین پر تشدد کیس کے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد (خبر نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عدنان رسول لاڑک نےایف نائن پارک میں خواتین کو روک کر مبینہ تشدد کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم محمد جمال خان کی ضمانت بعد از گرفتاری کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔ فیصلہ میں کہاگیا کہ ملزم پر تشدد ، ہراسمنٹ ، نقدی و سونا چھیننے کے الزامات ہیں۔ مدعی مقدمہ ہاجرہ خٹک گواہان کائنات خٹک اور ملائکہ خٹک عدالت میں پیش ہوئیں۔ مدعی اور گواہان کی جانب سے کہا گیا کہ معاملہ غلط فہمی کا نتیجہ ہے ۔ مدعی مقدمہ کے مطابق انہیں ملزم کیخلاف کیس چلانے میں کوئی دلچسپی نہیں ۔
اسلام آباد سے مزید