راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی ضلع میں 5 پٹرول پمپ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر سیل کردئیے گئے ۔12پٹرول پمپ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تھے۔ غیر رجسٹرڈ رکشوں کے خلاف آپریشن کے دوران اب تک 104 رکشے رجسٹر کئے جا چکے ہیں جو بغیر نمبر پلیٹ کے سڑکوں پرق چل رہے تھے۔اس بات کا اظہارڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں ضلعی کوآرڈنیشن کمیٹی کےاجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں رمضان بازاروں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اہم فیصلے کئے گئے ۔