• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریس کلب انتخابات، صحافی پیکا ایکٹ کے حوالے سے چار حصوں میں تقسیم

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں پریس کلب کے انتخابات نےصحافیوں کو پیکا ایکٹ کے خلاف متحد کرنے کے بجائے چار حصوں میں تقسیم کر دیا۔ ایک گروپ نے تو چھ ماہ کے اندراندر ہر صحافی کو پلاٹ لے کر دینے کا اعلان کر دیا۔ تاہم یہ سوالات بھی اٹھائے جار ہے ہیں کہ نیشنل پریس کلب کے انتخابات جلد بازی میں کروانے کے پیچھے پیکا ایکٹ پر خاموشی اختیار کروانا تو نہیں؟ ذرائع کے مطابق پریس کلب انتخابات میں سب کو مل کر آزادی صحافت، پیشہ ورانہ وقار اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے درست قیادت کا انتخاب کرنا چاہئے۔
اسلام آباد سے مزید