• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

40 لاکھ کی بینک ڈکیتی، 31 موٹر سائیکل چوری5 گن پوائنٹ پر چھین لئے گئے

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈ ی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 31موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،10افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ۔ اسلام آباد میں بھی 9وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ ایک کار ،5موٹر سائیکل، ایک موبائل فون اورنقدی اڑا لی گئی۔تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے آئی نائن میں مسلح ڈاکو اسلامک عسکری بنک کے کیشیرسے 40لاکھ لوٹ کر چلتے بنے۔ تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے میں ایک موٹر سائیکل اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی۔ دو گھر وں کے تالے ٹوٹ گئے ۔ تھانہ ویسٹریج کے علاقہ چوہڑ چوک میں 2موٹرسائیکل سوار محمد بلال قریشی کی دکان پر آئے اور اسلحہ کی نوک پر اس کاموبائل اوروالٹ اورکاؤنٹر سے 2لاکھ 90ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ نصیرآباد کے علاقہ رزاق ٹاؤن سے ملک عامر شہزاد سے موٹر سائیکل اور 25 ہزار روپے،تھانہ ریس کورس کے علاقہ رینج روڈ پر 14سالہ محمد صائم سے موٹر سائیکل ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ پنچ سڑکی کے قریب محمد ہاشم قریشی سے موٹر سائیکل اپلائیڈ فار اورموبائل ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ حسین آباد چوک میں محمد علیان سے موٹر سائیکل ،موبائل اور 30ہزار روپے چھین لئے گئے۔ تمام وارداتیں گن پوائنٹ پر ہوئیں۔ دیگر وارداتوں میں بھی گن پوائنٹ پر شہریوں سے 8 موبائل اور نقدی چھین لی گئی ۔ ڈی ایچ اے میں محمد فہیم کے گھر سے پانچ تولے کے زیورات ،ائر پورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں عبدالرحمان خر م کے گھر سے زیورات چرا لئے گئے۔ چوری کی متعدد وارداتوں مین بھی موبائل فونز،نقدی اور قیمتی اشیاء اڑا لی گئیں ۔
اسلام آباد سے مزید