• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں فائرنگ کے واقعات دو بھائیوں سمیت 4 افراد قتل

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار ) جڑواں شہروں میں مختلف واقعات میں چار افراد کو قتل کر دیا گیا۔ تھانہ پیرودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں بدھ کی شام فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو قتل کردیاگیا،پولیس کے مطابق دونوں بھائی 28 سالہ عبدالباقی اور30سالہ عبدالمجید سابقہ ریکارڈیافتہ تھے۔مقتولین کے والد عبدالسلام نے پولیس کو بتایا کہ میرےبیٹے افطاری کے وقت فوجی کالونی گلی نمبر 22اور 27کے درمیان الیکٹرونکس شاپ کے سامنے پہنچے تین اشخاص موٹرسائیکل پر آئے۔ محمدنعمان ،محمد یاسین نے  میرے دونوں بیٹوں پر اندھادھند فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزموں اور مقتولین کا کچھ عرصہ پہلے جیل میں جھگڑا ہواتھا۔ تھانہ پیرودھائی کو شمس نذیر نے بتایاکہ اڈا پیرودھائی کے قریب حمام پر کام کرتا ہوں ، باہر دو اشخاص آپس میں لڑائی جھگڑا کر رہے تھے۔ اس دوران فرحان نے وقار عرف کاکا پر وار چھری کیا جو موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ نون کے علاقے ڈھوک ملہار جھنگی سیداں میں لین دین کے تنازعہ پر مرجان نامی شخص کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقتول کے بیٹے صلاح الدین کی رپورٹ پر ایک خاتون سمیت 5 افراد کے خلاف  مقدمہ درج کر لیا ۔مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم عبدالغنی نے اس کے والد کو فون کیا کہ ہمارے گھر آ کر اپنے سوا کروڑ روپے لے جاؤ جس پرہم ان کے گھر پہنچے۔ عبدالغنی نے وہاب، قادر اورنادر کو للکارا کہ آج یہ زندہ نہ جانیں پائیں، عبد القادر نے فائرنگ کی جس میرا والد مرجان زخمی ہو گیا ،عبدالغنی کی بیوی خانم شاہی نے میرے گرے ہوئے والد کے سر میں اینٹ ماری جو جانبر نہ ہو سکے۔
اسلام آباد سے مزید