• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں،128 گرفتار،پونے دو لاکھ جرمانے

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) گراں فروشی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی مزید 619 کارروائیوں میں 128افراد گرفتار، ایک لاکھ 76ہزار جرمانہ عائد کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر 128 افراد کو گرفتار کیا ۔ ضلعی انتظامیہ کی پہلے عشرے کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق پہلے عشرے کے دوران 26 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 3ہزار 786کاروائیاں کیں، پرائس لسٹ کی خلاف ورزی اور ذخیرہ اندوزی پر 11دکانیں سیل ، 605 گراں فروش گرفتار، 3 لاکھ 77 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید