• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم مارا گیا، دو فرار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ملزم مارا گیا، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق پیرودہائی کے علاقہ میں ڈکیتی کر کے فرار ہوتے ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر موٹر سائیکل بھگانے کی کوشش کی اور فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی جو قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
اسلام آباد سے مزید