• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم، ممنوعہ تنظیموں کو آہنی شکنجے میں جکڑا جائے، حسین مقدسی

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ازلی دشمن بھارت اور کُل بھوشنوں کے یاروں کی کارروائی قرار دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پوری قوم دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے برسر پیکار عساکر پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم ممنوعہ تنظیموں کو آہنی شکنجے میں جکڑا جائے۔
اسلام آباد سے مزید