• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت خدیجہ الکبریٰ ؓ نے تبلیغ اسلام کیلئے اپنا تمام سرمایہ نچاور کر دیا، شرکاء کانفرنس

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام”و صال اُم المومنین حضرت خدیجہ الکبریٰ کانفرنس “ ہوئی ، صدارت چیئرمین کونسل ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کی۔انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُم المومنین نے تبلیغ اسلام کے لئے اپنا تمام سرمایہ آنخضور نبی اکرم ؐ کے قدموں پر نچاور کر دیا۔ خانم مدیحہ حسین عابدی نے کہا کہ اُم المومنین حضرت خدیجہ الکبریٰ کی تربیت کا اثر تھا کہ ان کی صاحبزادی حضرت فاطمہ الزہرا کے دو صاحبزادے حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین دین اسلام کی بقاء کے ضامن بن گئے۔ پروفیسر سلمہٰ خان ، علامہ ڈاکٹر حسین احمد،علامہ ایاز ظہیر ہاشمی ،سبطین رضا لودھی ، خانم ردا بتول ، احسان کبریا اور ، نعیم اکرم قریشی، روبینہ ناصر،سیدہ روبینہ،سید رضا کاظمی، اخلاق زیدی،عبدالجیل فاروقی اور دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید