راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ نےکورٹس ڈیجیٹلائزیشن کے سلسلے میں موبائل ایپ تیار کرلی ۔ موبائل ایپ اور ویب سائٹ پر مقدمات کی کاز لسٹ کی کارروائی براہ راست دیکھی جا سکے گی۔ لاہور ہائی کورٹ سٹاف کی حاضری کے لئے بھی موبائل ایپ کا اجراءکردیاگیا ۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور لاہور ہائی کورٹ آئی ٹی ونگ نے تمام ورکنگ مکمل کرلی ۔چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی ہدایات کے مطابق متذکرہ فیچر کو جلد آن لائن کردیا جائے گا۔ تمام سٹاف ممبران اپنی حاضری موبائل ایپ کے ذریعے لگائیں گے۔