• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد انتظامیہ گرفتاریوں، جرمانوں کے باوجود گرانفروشی پر قابو نہ پاسکی

اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کوشش کے باوجود گراں فروشی کے آگے بند باندھنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ گراں فروشی پر 100گرفتاریاں اور ایک لاکھ 57 ہزار جرمانہ ،ایک دکان سیل کو بھی کر دیا گیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کی جاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف 535 کارروائیاں کیں ۔ ڈی سی اسلام آبادعرفان میمن نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کی شکایات پر کل نہیں آیا آج اور موقع پر ایکشن لیا جائے۔ ادھر مارکیٹوں میں سخت چیکنگ نہ ہونے کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت میں رمضان بازاروں میں خریداروں کا رش رہا ۔ ڈی سی اسلام آباد نے منگل کو ایچ نائن بازار کا سرپرائز وزٹ بھی کیا ۔
اسلام آباد سے مزید