آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: کیا اُلٹی کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟
جواب: خود بخود قے آنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے، اگرچہ منہ بھر کر ہو، البتہ اگر اپنے اختیار سے قے کرلی اور منہ بھر کر ہو تو اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔
نیز قے منہ بھرکر ہوئی اور ساری قے یا اس میں سے چنے کے مقدار یا اس سے زیادہ کو روزہ یاد ہوتے ہوئے جان بوجھ کر اندر نگل گیا تو اس سے بھی روزہ فاسد ہوجائے گا۔