آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: کیا بواسیر کی صورت میں روزہ رکھنا چاہیے؟
جواب: روزے کی حالت میں بواسیر کی وجہ سےخون نکلنے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، لہٰذا اگر بواسیر کا مریض روزے رکھنا چاہے تو روزہ صحیح ہوجائے گا، البتہ اگر خون زیادہ نکلنے کی وجہ سے شدید کمزوری لاحق ہونے کی وجہ سے روزہ توڑدیا یا کوئی تَر دوائی بواسیر کے مسوں پر لگا کر اسے اندر کردیا تو روزہ فاسد ہوجائے گا، اس کے بدلے اس ایک روزے کی قضا لازم ہوگی۔