آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: اگر روزے کی حالت میں سونے کے دوران احتلام کی وجہ سے غسل فرض ہو جائے تو روزے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر روزے دار کو سونے کی حالت میں احتلام ہو جائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا، بلکہ روزہ صحیح ہے، البتہ جتنا جلدی ہوسکے غسل کرلے، بلاوجہ غسل میں تاخیر نہ کرے، تاکہ روزے کا زیادہ سے زیادہ وقت پاکی میں گزرے، غسل میں اتنی تاخیر کرنا کہ نماز قضا ہوجائے گناہ ہے۔