بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ و ماڈل سجل علی کی آنکھیں دیکھ کر سینئر اداکارہ صبا فیصل دعائیں دینے پر مجبور ہو گئیں۔
اداکارہ سجل علی نے حال ہی میں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلہن کے روپ میں نئی تصاویر شیئر کی تھیں۔
ان تصاویر پر جہاں سجل علی کے مداح، سوشل میڈیا صارفین فدا نظر آئے وہیں شوبز شخصیات نے بھی کھل کر تعریفیں کی۔
ان نامور شخصیات میں سینئر اداکارہ صبا فیصل بھی شامل نظر آئیں۔
اداکارہ صبا فیصل نے سجل علی کی ہرنی جیسی بڑی بڑی آنکھیں دیکھ کر انہیں ڈھیروں دعائیں دے ڈالیں۔
صبا فیصل نے سجل علی کی پوسٹ کے کمنٹ باکس میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ تم اور تمہاری خوبصورت مسکراتی آنکھیں، اللّٰہ کرے ان آنکھوں میں سدا چاہت کی نمی رہے اور یہ مسکراتی رہیں ہمیشہ۔
واضح رہے کہ اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں خوب سراہی جاتی ہے۔
اس سے قبل بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی جھانوی کپور نے بھی پُرکشش اور باصلاحیت اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی کی تعریف کی تھی۔