• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفاد پرست قیادت نےسیاست و جمہوریت کو یرغمال بنارکھا ہے، کاشف سعید شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہاہے کہ مفاد پرست سیاسی قیادت نے سول و ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی میں سیاست و جمہوریت کو یرغمال بنارکھا ہے، کے پی اور بلوچستان میں حکومتی رٹ عملی طور ختم ،دریائے سندھ پر نہریں نکال کر بغاوت پر مجبور کیا جارہا ہے، دریائوں کے عالمی دن کے موقع پر آج یوم دعا،کل علماءومشائخ پانی کانفرنس منعقد ہوگی،دہشتگردی، معیشت کی بدحالی مصنوعی مہنگائی سے لیکر سندھ میں ڈاکو راج فارم 47 کی مسلط حکومت کا نتیجہ ہے،جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے بعد بنوں میں خودکش دہشت گردی، بلوچستان میں جعفرایکسپریس ٹرین پرحملے اور بےگناہ شہریوں کی شہادتیں پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ اور وفاقی صوبائی سکیورٹی اداروں کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے،دریائے سندھ پر 6 نہریں نکال کر سندھ کو بھی بغاوت پر مجبور کیا جارہا ہے، کینال سندھ کے لیے زندگی و موت کا مسئلہ اور یہ کالا باغ ڈیم سے بھی زیادہ خطرناک منصوبہ ہے، نہریں نکالنے کا وفاق اورپنجاب کادعویٰ بھی حقیقت کے برعکس ہے ، کسی ایک کا نہیں بلکہ چاروں صوبوں کا نام پاکستان ہے، ملک کے سب سے بڑے شہراوردارالخلافہ کراچی کے عوام پانے کے لیے پریشان ہیں، جمعہ 14مارچ کو دریائوں کے عالمی دن کے موقع پردریائے سندھ کے پانی کی حفاظت،خشک سالی کے خاتمے اورسندھ کے امن وخوشحالی کے لیے یوم دعامنایا جائے گاجبکہ ہفتہ کوکراچی میں جماعت اسلامی کے تحت علماءومشائخ پانی کانفرنس منعقد کی جائیگی، انہوں نے مزیں کہاکہ پیکا ایکٹ 2025ایک کالا قانون آزادی اظہار کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔ ہم آزادی اظہار کے لیے صحافی برادری کے ساتھ، جان محمد مہر ، نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہیں،اس موقع پر حافظ نصراللہ چنا، محمد یوسف، علامہ حزب اللہ جکھرو، مجاہد چنا، فاضل جمیلی، سہیل افضل اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے سینیئر صحافی موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید