• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہلکار سمیت کار چور اور گھروں میں ڈکیتیوں میں ملوث گینگز گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے پولیس اہلکار سمیت چار رکنی کار چور گینگ کو گرفتار کرکےنارتھ کراچی سے چوری شدہ کار برآمد کرلی،ترجمان اے وی ایل سی کے مطابق کار چوری میں مدعی کے ڈرائیور اعظم کا بھائی سیکیورٹی 2میں تعینات پولیس اہلکار فیضان،دوسرا بھائی احسن اور دوست آصف رضی کے ساتھ ملکر کار چوری کی ملزمان کو گاڑی فروخت کے لئے لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، دریں اثناسرجانی پولیس نے گھروں میں ڈکیتیوں میں ملوث 4 رکنی ڈکیت گینگ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق مسلح ملزمان رات کی تاریکی میں سرجانی گلشن نور میں واقع گھر میں دیوار کود کر ڈکیتی کے لئے داخل ہوئےعلاقے میں موجود چوکیدار کی جانب سے بذریعہ فون سرجانی پولیس کو واردات کی اطلاع دی گئی، ملزمان محمد عدنان ، محمد فراز اور محمد سجاد سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، لوٹے گئے زیورات، 4 موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد ہوا جبکہ زیراستعمال رکشا اور موٹرسائیکل کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید