• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کیخلاف تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دہشت گردی کے لئے کوئی بھی گنجائش کہیں نہیں ہونی چاہیے،اس کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنا پڑے گا ایم کیو ایم پاکستان جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائے گی اور خیبر پختونخوا کی حکومت سے بھی سوالات کیے جائیں گے تاکہ اس مسئلے کو قومی سطح پر حل کیا جا سکے ، بہادر آباد میں بولان میں ہونے والی دہشتگردی کیخلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو ایک سازش کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایم کیو ایم ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے۔ ملک میں بحرانوں کی زد میں ٹھہراؤ اور معاشی اعشاریے میں بہتری آنا شروع ہوئی تھی، لیکن بلوچستان میں دہشتگردوں نے ٹرین کو اغوا کرکے یرغمال بنانے کے واقعے نے اس صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے، انہوں نے دہشت گردی کو ملک کے خلاف ایک سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے اور فورسز اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان دہشتگردی کیخلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اس معاملے پر سوموٹو نوٹس لیں اور صدر مملکت و وزیراعظم بھی قوم کو اعتماد میں لیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید